آئی پی ایس او ایس نے الیکشن 2024 کے حوالے سے ایک نیا سروے جاری کیا ہے، سروے کے مطابق پاکستان کی زیادہ تر عوام نے انتخابات 2024 کے دن پولنگ عمل اور انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق 58 فیصد پاکستانیوں نے پولنگ کو صاف شفاف قرار دیا۔ 18 فیصد کو معلوم نہیں تھا، جبکہ 24 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ کے صاف شفاف عمل سے اتفاق نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ پولنگ کے عمل کو صاف شفاف ٹھہرانے والوں میں اکثریت 61 فیصد دہی علاقوں کے عوام کی تھی، جبکہ 52 فیصد افراد شہری علاقوں کے تھے۔
مزید پڑھیں
اگر صوبوں کی بات کی جائے تو صرف خیبر پختونخوا کی عوام کے علاوہ باقی تمام صوبوں سے اکثرت کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن پولنگ کا عمل صاف اور شفاف رہا۔ ان میں پنجاب کے 63 فیصد، سندھ سے 62 فیصد، بلوچستان کے 55 فیصد اور اسلام آباد کے 61 فیصد افراد پولنگ کے عمل کو صاف شفاف سمجھتے ہیں۔ لیکن خیبرپختونخوا کے صرف 33 فیصد افراد پولنگ کے صاف اور شفاف عمل سے اتفاق کرتے ہیں، 34 فیصد غیر جانبدار رہے اور خیبرپختونخوا کی 33 فیصد عوام نے پولنگ کو صاف اور شفاف قرار نہیں دیا۔
54 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی
سروے کے مطابق پاکستان کے 54 فیصد عوام نے انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، جبکہ 39 فیصد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور 7 فیصد عوام کا جواب غیر جانبدار تھا۔
عوام نے کس صوبے میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا
خیبر پختونخوا کے 73 فیصد عوام نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا جبکہ 23 فیصد کے خیبرپختونخوا کی عوام سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، اور 4 فیصد عوام کو جواب غیر جانبدار تھا۔ اسی طرح اسلام آباد کے 49 فیصد عوام نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے 57 فیصد، صوبہ سندھ کے 66 فیصد، بلوچستان کے 53 فیصد، اور اسلام آباد کے 45 فیصد عوام سمجھتی ہے کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
عوام کا الیکشن کے دن موبائل سروس کے معاملے پر کیا رائے تھی؟
انتخابات کے دن موبائل سروس کی عدم دستیابی کے حوالے سے بلوچستان کی اکثریت کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کا بند رہنا ایک اچھا فیصلہ تھا۔
موبائل سروس کی عدم دستیابی پر اعتماد کا ظہار کرنے والوں میں بلوچستان کے 45 فیصد، پنجاب کے 34 فیصد، سند کے 38 فیصد اسلام آباد کے 31 فیصد عوام شامل ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ تھا جس کے صرف 16 فیصد افراد نے انتخابات کے دن موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو اچھا قرار دیا، جبکہ 35 فیصد عوام نے اس فیصلے کی مذمت کی اور 48 فیصد عوام کا جواب غیر جانبدار تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کل 33 فیصد افراد انتخابات کے دن موبائل سروس کی بندش کو اچھا سمجھتے ہیں۔ 29 فیصد نے اس فیصلے کو برا قرار دیا جبکہ 38 فیصد آبادی کا جواب غیر جانبدار رہا۔
انتخابات کے بعد اپسوس IPSOS رپورٹ کے سروے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔