لیجنڈری اداکارہ شبنم پاکستان پہنچ کر کس بات پر آبدیدہ ہو گئیں؟

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک زمانہ تھا جب پاکستانی فلم انڈسٹری کا بہت ہی سنہری دور ہوتا تھا، پاکستان میں ایسی کہانیوں پر فلمیں بنتی تھیں جن کی اکثر بالی ووڈ بھی کاپی کیا کرتا تھا۔

پاکستانی فلمی ستارے دوسرے ممالک میں بھی اتنے ہی مقبول ہوتے تھے جتنے وہ اپنے ملک میں تھے۔ لوگ پاکستانی فلمی ستاروں کو بہت چاہتے تھے اور صرف ایک بار انہیں دیکھنا لاکھوں لوگوں کے لیے ایک خواب ہوتا تھا۔

اداکارہ شبنم بھی اس دور کی لیجنڈری اداکارہ ہیں۔ پاکستانی اداکار ندیم بیگ اور جاوید شیخ کے ساتھ ان کی جوڑی کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ شبنم نے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔

حال ہی میں شبنم نے پاکستان میں ایک تقریب میں شرکت کی اور بتایا کہ وہ یہاں پاکستان میں آ کر کتنی خوشی محسوس کرتی ہیں، یہ خوشی ناقابل بیان ہے۔

شبنم نے بتایا کہ جب انہیں تقریب میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے فوری طور پر ہاں کہہ دی اور وہ انتہائی خوش تھیں کہ انہیں پاکستان کے اندر یاد رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی سالوں تک پاکستان میں کام کیا لیکن بعد میں کام کے ساتھ پاکستان بھی چھوڑ دیا اور بنگلہ دیش چلی گئیں جہاں ان کا خاندان تھا کیونکہ وہ انہیں وقت دینا چاہتی تھیں۔

شبنم جی کے شوہر رابن گھوش بھی پاکستان کے مشہور میوزک لیجنڈ رہے ہیں، انہوں نے بہت سے نامور موسیقاروں کے ساتھ موسیقی بنائی۔ وہ بھی اپنے آپ میں ایک لیجنڈ تھے۔ شبنم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیونکہ اس بار جب وہ پاکستان آئیں تو ان کے ساتھ وہ تو وہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار