جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امریکی صدر بننے کے لائق نہیں، جان بولٹن

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے لیے سابق امریکی سفیر اور قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نےکہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سے کوئی بھی امریکی صدر بننے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ وہ ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نہ ہی ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ 2020 کے منظر نامے کو صدارتی انتخاب کے ذریعے دہرانا بڑا ہی مایوس کن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ امریکا کا نظام نئے سرے سے ان دونوں کے درمیان دوبارہ سے میچ کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورت حال ہے کہ مختلف پولز کے دوران 70 فیصد افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کو ناپسند کیا ہے اور عوام بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک نئی نسل سامنے آئے جس کے درمیان صدارتی دفتر کے لیے باہم مقابلہ ہو۔ جان بولٹن نے کہا لوگوں کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن دونوں میں سے کسی ایک کو بھی پسند نہیں کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp