خیبرپختونخوا: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات، 21 افراد جاں بحق 37 افراد زخمی

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں ابتک 21 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے ہیں۔97 گھروں کو جزوی جبکہ 30 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے اور جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 25 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟