اسمارٹ واچز ڈپریشن کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں، تحقیق

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسمارٹ واچز ڈپریشن کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور نیند کے روایتی افعال کو بہتر بنانے کے علاوہ ڈپریشن (افسردگی ) کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جوشوا کرٹس نے ڈپریشن کے مریضوں کے لیے ادویات کے علاوہ کلائی پر پہننے والی اسمارٹ واچز کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ اسمارٹ واچز سے غیر فعال سینسر ڈیٹا کا تجزیہ کرکے، معالجین انفرادی طور پر مریضوں کی دماغی حالت کی بنیاد پر علاج کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور تیار کرسکتے ہیں۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں میساچوسٹس جنرل اسپتال (ایم جی ایچ) کے ان مریضوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے جنہوں نے ایمپاٹیکا ای 3 کلائی بینڈ پہنے ہوئے تھے۔

کلائی پر باندھے ان آلات نے مختلف جسمانی علامات کو ٹریک کیا ، جیسے نیند دیگر جسمانی حرکات، دل کی دھڑکنوں میں اتار چڑھاؤ وغیرہ۔ کرٹس نے نوٹ کیا کہ نیند، جسمانی سرگرمیوں کی سطح اور معاشرتی رویوں میں تبدیلیاں سب افسردگی کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔

سینسرز سے لیس اسمارٹ واچز اور اسمارٹ فونز ان علامات کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرسکتے ہیں، جو ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں کی ذہنی صحت کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مطالعے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ٹیکسٹ میسجنگ ایپ کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کرکے، معالجین مریض کی سوشلائزیشن کی سطح کا بھی اندازہ کرسکتے ہیں۔

کرٹس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ غیر فعال سینسر ڈیٹا علاج سے متعلق فیصلہ سازی اور مریض کی رپورٹس کی تکمیل کرتا ہے، جو فرد کی حالت کی زیادہ جامع تشریح فراہم کرتا ہے۔

کلینیکل پریکٹس میں یہ اعداد و شمار ڈاکٹروں اور مریضوں کے مابین تعلق اور علاج میں بے حد مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر اعداد و شمار جسمانی سرگرمیوں کی کم نشاندہی کرتے ہیں تو، معالجین مریض کے بارے میں تھکاؤٹ یا انہیڈونیا (زندگی میں لطف اندوزی کی کمی) جیسی ممکنہ وجوہات کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز