عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیے لیکن وزیراعظم شہباز شریف بن گئے، خاموش کیسے رہیں، اسد قیصر

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیے اور وزیراعظم شہباز شریف بن گئے، اس پر ہم کیسے خاموش رہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اسمبلی اور عوام میں جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے، آئندہ حکومت ہماری ہوگی اور ہم ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے۔

اسد قیصر نے کہاکہ عمران خان کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، وہ کہہ چکے ہیں کہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف ہم سب دروازے کھٹکھٹائیں گے ہمارے پاس اور کیا آپشن ہے۔

’مولانا کے ساتھ ہمارے فاصلے بہت طویل ہیں‘

ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارے فاصلے طویل ہیں، انہیں وقت کے ساتھ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے رہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ 180 نشستیں جیتے ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے مبینہ دھاندلی سے ہرایا ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے اتحادیوں سے مل کر حکومت بنا لی ہے اور بحیثیت وزیراعظم حلف اٹھا لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp