ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چِھینا؟

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 9 ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں جیف بیزوس کے مقابلے میں مسک پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں۔ مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر جبکہ بیزوس کی دولت 200.3 ارب ڈالر ہے۔

ایمیزون ڈاٹ کام (Amazon.com) انکارپوریٹڈ کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں پہلی بار سرفہرست ہیں۔ 52 سالہ مسک اور بیزوس کے درمیان دولت کا فرق، جو ایک وقت میں 142 بلین ڈالر تک وسیع تھا، کم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ایمیزون اور ٹیسلا کے حصص مخالف سمت میں جا رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ دونوں نام نہاد میگنیفنٹ سیون اسٹاکس میں شامل ہیں جنہوں نے امریکی ایکویٹی مارکیٹوں کو متحرک کیا ہے، ایمیزون کے حصص 2022 کے آخر سے دوگنا سے زیادہ ہوگئے ہیں اور ریکارڈ بلندی کے قریب ہیں۔ ٹیسلا 2021 کے عروج سے قریباً 50 فیصد نیچے ہے۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ شنگھائی میں اس کی فیکٹری سے شپمنٹ ایک سال سے زیادہ عرصے میں کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے بعد ٹیسلا کے حصص میں گراوٹ آئی۔ دریں اثنا، ایمیزون وبائی مرض (کورونا) کے آغاز کے بعد سے اپنی بہترین آن لائن فروخت میں اضافہ کر رہا ہے۔

مسک کی دولت کو اس وقت مزید دھچکا لگا جب ڈیلاویئر کے ایک جج نے ٹیسلا میں ان کے 55 ارب ڈالر کے تنخواہ پیکج کو منسوخ کر دیا، جہاں وہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔ فیصلہ ایک سرمایہ کار کے حق میں رہا جس نے مسک کے معاوضے کے منصوبے کو چیلنج کیا تھا، جو تاریخ میں سب سے بڑا معاوضہ تھا۔

منسوخ شدہ منصوبے میں شامل آپشنز مسک کے سب سے بڑے اثاثوں میں سے ایک ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص بھی شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس ان کی دولت کے حساب کتاب میں انہیں شامل کرتا رہتا ہے۔ بیزوس کی دولت کا بڑا حصہ ایمیزون میں ان کے 9 فیصد حصص سے آتا ہے۔ وہ آن لائن ریٹیلر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، یہاں تک کہ گزشتہ ماہ قریباً 8.5 بلین ڈالر مالیت کے 50 ملین حصص اتارنے کے بعد بھی۔

بیزوس کے لیے دولت کی درجہ بندی میں سرفہرست ہونا ایک جانا پہچانا پہلو ہے۔ انہوں نے پہلی بار 2017 میں مائیکروسافٹ انکارپوریٹڈ کے شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن ٹیسلا کے حصص میں زبردست تیزی نے بیزوس کو 2021 کے زیادہ تر عرصے کے لیے مسک کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اس سال کے آخر میں وہ بہت پیچھے رہ گئے، اور اب تک نمبر 1 پوزیشن حاصل نہیں کرسکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp