آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ ان دنوں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کے مختلف شہروں کے خوب سیر سپاٹے بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا رخ کیا اور رکشہ میں شہر کے مختلف علاقے دیکھے۔

انہوں نے اپنے اس رکشہ ٹور کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں کراچی میں رکشے کی سواری بے حد پسند آئی ہے۔

ایرن ہالینڈ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں اپنے فالوورز کو بھی اپنے ساتھ گھومنے پھرنے کی دعوت دی ہے اور لکھا ہے، ’آؤ بیٹھو، چلیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

ایرن ہالینڈ کو پاکستان میں گھومنا پھرنا اچھا لگتا ہے اور وہ پاکستان کے مشہور علاقوں کے بارے میں اکثر ہی سوالات پوچھتی نظر آتی ہیں۔

ایرن ہالینڈ نے اس سے قبل تاریخی شہر ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے مزار کا دورہ کیا تھا اور اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

ایک تصویر کے کیپشن میں ایرن نے لکھا تھا، ’جب آپ گوگل میں لکھتے ہیں کہ ملتان میں کیا دیکھا جائے تو سب سے پہلے حضرت شاہ رکن عالم کے مزار کی تصویر سامنے آتی اور واقعی یہاں آکر بالکل بھی مایوسی نہیں ہوئی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں اور ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔ وہ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5 7 اور 8 کے میچز بھی کور کر چکی ہیں۔ ان کا منفرد انداز پاکستانیوں کو خوب پسند ہے اور وہ وقتاً فوقتاً پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp