ممکنہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کون ہیں؟

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو اس وقت سخت ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، نو منتخب حکومت کا سب سے بڑا چیلنج بھی معیشت کا ہی درپیش ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو اب اپنی کابینہ کا انتخاب کرنا ہے اور جس میں سب سے اہم تعیناتی بھی وزیر خزانہ کی ہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور متعدد بار وزیر خزانہ رہنے والے سینیٹر اسحاق ڈار اس مرتبہ وزیر خزانہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ محمد اورنگزیب ممکنہ طور پر آئندہ وزیر خزانہ ہوں گے۔

لیگی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ محمد اورنگزیب کا پاکستان کی معاشی ٹیم میں کلیدی کردار ہو گا، اپریل 2018 سے پاکستان کے بڑے بینکوں میں شمار ہونیوالے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر محمد اورنگزیب اس سے قبل ایشیا کے جے پی مورگن گلوبل کارپوریٹو بینک کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

محمد اورنگزیب کے پاس بینکنگ کا 30 سالہ تجربہ ہے، اس کے علاوہ وہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے سربراہ اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی منتخب کیے جاچکے ہیں، جبکہ ایمسٹرڈیم اور سنگاپور میں بینکوں کے انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اعلیٰ تعلیم امریکا میں حاصل کی ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے دی وارٹن اسکول سے حاصل کی ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل بھی اسی تعلیمی ادارے سے سند یافتہ ہیں۔

محمد اورنگزیب واحد پاکستانی ہیں جنہیں وال اسٹریٹ جرنل (ڈائو جونز گروپ) کے زیر اہتمام گلوبل سی ای او کونسل کی خصوصی رکنیت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب سپریم کورٹ کے جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کے بھتیجے اور مسلم لیگ ن کی رہنما سینیٹرعائشہ فاروق کے بھائی ہیں۔

سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق اسحاق ڈار اپنی صحت اور دیگر نامعلوم وجوہات کے باعث وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جبکہ محمد اورنگزیب نواز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں اور شہباز شریف کی زیر صدارت خزانہ امور پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی