ملک میں پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق 5 سال والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کردی گئی۔
مزید پڑھیں
اس کے علاوہ 5 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے کردی گئی۔
10 سال والے پاسپورٹ کے لیے فیس 4500 سے بڑھا کر 6700 روپے کی گئی ہے، جبکہ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11200 روپے کردی گئی۔
اسی طرح 72 صفحات کے 5 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 8 ہزار 200 جبکہ ارجنٹ 13 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔
72 صفحات کے 10 سالہ مدت کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 12 ہزار 400 جبکہ ارجنٹ کی فیس 20 ہزار 200 ہوگی۔
100 صفحات کا پاسپورٹ کی 5 سالہ مدت کے لیے نارمل فیس 9 ہزار جبکہ ارجنٹ 18 ہزار رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ 10 سال کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 جبکہ ارجنٹ فیس 27 ہزار ہوگی۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں پاسپورٹ کے دفاتر میں غیرمعمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ پاسپورٹ دفاتر کی جانب سے بروقت پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے بھی بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔