پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیسوں میں بھی اضافہ

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق مذکورہ اضافے کے بعد اب 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 18 ہزار روپے اور 100 صفحات والے کی فیس 23 ہزار روپے ہو گی۔

حکام کے مطابق 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 12 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ 10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ 36، 72 اور100 صفحات پر مشتمل ہونگے جن کی فیس بالترتیب 16 ہزار 200 روپے، 25 ہزار 200 روپے اور32 ہزار روپے ہو گی۔ پاسپورٹ حکام کے مطابق آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا جبکہ فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

قبل ازیں رواں سال مارچ میں 5 سال والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کردی گئی تھی۔

10 سال والے پاسپورٹ کے لیے فیس 4500 سے بڑھا کر 6700 روپے کی گئی جبکہ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11200 روپے کردی گئی تھی۔

اسی طرح 72 صفحات کے 5 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 8 ہزار 200 روپے جبکہ ارجنٹ 13 ہزار 500 روپے کر دی گئی تھی۔

72 صفحات کے 10 سالہ مدت کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 12 ہزار 400 روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 20 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی تھی۔

100 صفحات کا پاسپورٹ کی 5 سالہ مدت کے لیے نارمل فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ 18 ہزار روپے رکھی گئی اور اس کے علاوہ 10 سال کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 جبکہ ارجنٹ فیس اب 27 ہزار روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp