تہنیتی پیغام پر وزیراعظم پاکستان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  بطور وزیراعظم ان کے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام پر وہ نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

’دوستی مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہوں‘

شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے اظہار تشکر

دریں اثنا ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات  تاریخی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید پائیدار ہوں گے۔

دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اظہار تشکر

شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے مبارک بادکی کال موصول ہوئی اور ہم نے اپنے ممالک اور خطےکی بہتری کے لیے مل کر کام  کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے کینیا کے صدرکا بھی شکریہ ادا کیا اور تعلقات مزید بہتر بنانےکے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے