صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایوان صدر میں صدر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، مسلح فوجی دستوں نے صدر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر عارف علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے عملے کے ساتھ فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، اس لیے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر دیا گیا۔

واضح رہے نئے صدر کے انتخاب کے بعد موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکشن پراسس میں تاخیر کے باعث ان کو 6 ماہ سے زائد کا اضافی وقت ملا۔ انہوں نے 2018 کوصدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا،

یاد رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!