صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک صدارتی الیکشن ملتوی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا عکس

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔ مخصوص نشستوں کے بغیر صدارتی انتخابات کرانا آئین و قانون کیخلاف ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیے بغیر الیکٹورل کالج پورا نہیں ہوگا، مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے، سنی اتحاد کونسل کو معاملے پر عدالت سے حق میں فیصلہ آنے کی امید ہے، الیکٹورل کالج پورا ہوئے بغیر صدارتی انتخاب کرانا غیر قانونی ہوگا۔

صدارتی الیکشن کل

واضح رہے کہ کل بروز ہفتہ 9مارچ کو صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا رہا ہے، مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحادکونسل اور ان کی اتحادی پارٹیوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدراتی امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی