رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کوپشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
جمعے کووزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں پیر 11 مارچ کو ہو گا۔
زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں بھی ممکن نہیں ہے اور وہ نہ ہی آنکھ سے اور نہ ہی دور بین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔