بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی ہے، دھرم شالہ میں کھیلے گئے آخری میچ میں بھارت نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ بھارت نے سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ہوم سیریز کے دوران 400 میچز جیت کریہ منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
INDIA REGISTERED THEIR 400TH WIN AT THE HOME SOIL. 🇮🇳 pic.twitter.com/q4hhoC5Kf3
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) March 9, 2024
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان نے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل کی سنچری اننگز کی بدولت 477 رنز بنائے اور 259 رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی اور 195 رنز ہی بنا سکی۔
مزید پڑھیں
میچ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور صرف 4 رنز جوڑنے کے بعد وہ 477 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کلدیپ یادو 30 رنز بنانے کے بعد جیمز اینڈرسن کا شکار بنے جب کہ جسپریت بمراہ کو شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔
اس میچ میں جیمزاینڈرسن نے بھی ایک اعزاز اپنے نام کیا، وہ 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے تیز گیند باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دونوں اسپنر ہی ہیں۔
واضح رہے بھارت نے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور لگاتار 4 میچ جیتے۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے سیریز 4-1 سے جیت کر اپنے ملک کو ہوم سیریز میں 400ویں میچ میں فتح دلوائی جو ایک الگ اعزاز ہے۔