جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور درخواست کو خارج کرنے کی استدعا کی جبکہ عمران ریاض کے وکلا نے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp