ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، مطلع ابرآلود، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشر شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد ، بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر شہری اور بالائی علاقوں میں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، بلوچستان ،خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی رہی تاہم جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گوادر میں 21، تربت 10، لسبیلہ 3، اورماڑہ ، پنجگور، جیوانی 2 اور پسنی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی9، کالام منفی 8، گوپس منفی 3، استور اور سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp