کراچی: بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بنا تھا، تفتیش میں انکشاف

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بھتہ خوری کا ایک منظم گروہ جیل میں بننے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس آئی یو نے کراچی میں بھتہ خوری کے منظم نیٹ ورک کے متعدد افراد کی گرفتاریاں اور تفتیش مکمل کرلی ہے۔ تفتیش میں جواد عرف واجہ، شاہ زیب اور ریحان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بھتہ خوری اور امن و امان کے بحران پر ڈاکٹر فاروق ستار کا احتجاج، تاجروں اور بلڈرز کی حمایت

تفتیش کے دوران بدنام زمانہ بھتہ خور جواد عرف واجہ نے بتایا کہ نیٹ ورک کی تشکیل 2022 میں ہوئی اور اس کا آغاز جیل میں دیگر ملزمان سے ملاقات کے بعد ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 میں جیل سے رہائی کے بعد نیٹ ورک کے دیگر کارندوں سے ملاقاتیں کی گئیں اور ماضی میں موبائل فونز کی خرید و فروخت کے کاروبار میں بھی ملوث رہے۔

گرفتار شاہ زیب نے تفتیش میں کہا کہ وہ ماضی میں کار شورومز میں کام کرتا رہا اور وہاں بھتہ کی مد میں رقم وصول کی گئی۔ شاہ زیب نے بتایا کہ جواد کے کہنے پر وہ ریحان کو لڑکے اور اسلحہ فراہم کرتا تھا اور ان لڑکوں کو دھمکانے اور فائرنگ کے لیے ایک لاکھ سے 50 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، کل بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا

ایس آئی یو کے حکام کے مطابق جواد عرف واجہ اور شاہ زیب کو قادری ہاؤس سے گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے دوران ان کی شناخت اور نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘