رمضان مہربان: معروف امریکی مصنف شان کنگ اہلیہ سمیت مسلمان ہوگئے

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں رمضان کی آمد پر ماہ مبارک کی برکتوں کے نزول کا آغاز ہوجاتا ہے جس کا ایک اثر امریکا میں بھی دیکھا گیا جب 11 مارچ کو پہلے روزے کے موقعے پر معروف امریکی مصنف جیفری شان کنگ اپنی اہلیہ سمیت حلقہ بگوش اسلام ہوگئے۔

جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے امریکی عالم دین عمر سلیمان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

امریکی مصنف کا صحافت میں بھی ایک طویل کیریئر ہے اور انہوں نے کئی معروف مطبوعات کے لیے لکھا ہے۔ وہ سماجی سرگرمی کی دنیا میں ایک بڑا نام ہیں اور سماجی تحریک ’بلیک لائیوز میٹر‘ پر اپنے کام کے حوالے سے بھی امریکا بھر میں جانے جاتے ہیں۔

جیفری شان کنگ ایک پادری بھی تھے جنہیں سنہ 2008 میں ایک چرچ ملا جس کی انہوں نے 4 برس سربراہی کی۔

وہ 7 اکتوبر سے فلسطینی کاز اور غزہ کی نسل کشی کے حوالے سے بھی کافی سرگرم ہیں اور امریکا میں ہونے والے بہت سے احتجاجی پروگرامز کا حصہ بھی رہے ہیں۔

ان کے 5 بچے ہیں جن میں سے 2 کو گود لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے رضاعی بچے بھی ہیں اور وہ اپنے بھانجوں اور بھانجیوں کے بھی قریب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp