آئی فون 16 کا ’کیپچر بٹن‘ کیسا انقلاب برپا کرے گا؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے نئے آئی فون 16 سے متعلق لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فون کے لیے شائقین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ ایک نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ آئی فون 16 کو رواں برس ستمبر میں مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

آئی فون 16 میں آج جس جس فیچر کی بات کی جا رہی ہے وہ دراصل ’کیپچر بٹن‘ ہے جو فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کے شوقین صارفین کے لیے موبائل کیمرا کے استعمال میں انقلاب برپا کر دے گا۔

اس جدید کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحت پوزیشن دی گئی ہے تاکہ صارفین کے لیے فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے تجربے کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

اس بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کے لیے اسکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یہ کیپچر بٹن ایک کلک کی مدد سے صارفین کو با آسانی تصاویر لینے اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

کیپچر بٹن تخلیقی عمل میں تسلسل کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر لمحے کو بے مثال درستگی اور آسانی کے ساتھ فلمایا جاسکے۔

کیپچر بٹن کے علاوہ، ایپل اپنے موجودہ ’ایکشن بٹن‘ کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے بھی تیار ہے۔ یہ بٹن ڈیوائس کے بائیں کنارے پر والیوم کنٹرول کے اوپر واقع ہے اور ایپل کی جدت طرازی کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کیپچر بٹن کو آئی فون 16 کے کنارے پر پاور بٹن کے قریب اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ صارف کا کیمرا پر کنٹرول بہتر ہوسکے۔ اس کے علاوہ کیپچر بٹن کے ذریعے تصویر اور ویڈیو بنانے کے لیے فوکس اور زوم لیول کو ایڈجسٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تجزیہ کاروں نے آئی فون 16 کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایک گیم چینجر فون قرار دیا ہے جو ایپل کو اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر