معروف گلوکار عاطف اسلم 41 برس کے ہو گئے

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کو اپنی آواز کے سحر میں مبتلا کرنے والے عاطف اسلم نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔ عاطف اسلم نے گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

اپنی گائیکی سے سُروں  پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے، 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔

بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔ ان کا پہلا گانا ’عادت‘ تھا۔ ’جل پری‘ کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔

عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لیے، دل نہ جانے کیوں، تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے ناں، دل دیاں گلاں، تو رنگ شربتوں کا شامل ہیں۔ عاطف اسلم کی قوالی ’تاج دار حرم‘ نے بھی مقبولیت کے کئی ریکارڈز قائم کئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp