گلاب جامن پیزا، ‘بنانے والے کو سزائے موت دی جائے’

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی سے چلے پیزا کے ساتھ بالکل وہی سلوک ہو رہا ہے جو پاکستان میں غالب اور اقبالؒ کی شاعری کے ساتھ ہوا۔ کچھ بھی لکھ دو اور پہلی لائن کے آخر میں اقبال یا غالب کا اضافہ کر دو، بہترین شعر تیار ہے۔ پیزا بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے، گول سا کچھ بھی بنا کر پنیر شامل کر دو، ‘لذیذ’ پیزا تیار ہے۔

انسٹا گرام پر ایک وائرل ویڈیو میں ایسا ہی ہوتا دکھایا گیا جس پر صارفین اور پیزا کے شوقین غصے اور ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں گلاب جامن پیزا بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شیف نہ صرف پیزا کی ٹاپنگ میں گلاب جامن کے  چھوٹے چھوٹے ٹکڑے شامل کرتا ہے بلکہ آخر پر پیزے کے ہر تکونی ٹکڑے پر ایک بڑا سا گلاب جامن بھی رکھ دیتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/C3622aCLOaE/?hl=en

2 ہفتے قبل اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے اکثر نے شیف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ‘ذائقے کے لیے چوہے مار گولیاں بھی شامل کر لو’۔

ایک اور صارف نے کہا کہ خدا کرے کہ اس نوعیت کا یہ پہلا اور آخری پیزا ہو۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پیزے کے ساتھ یہ سلوک ہوتا دیکھ کر اٹالین رو رہے ہوں گے۔

ایک صارف نے تو غصے میں شیف کے لیے سزائے موت تجویز کر دی۔

پیزے کے شوقین ایک صارف نے کہا کہ، ‘جہنم میں ایسے لوگوں کے لیے الگ سے جگہ تیار ہے’۔

صارفین کا ماننا تھا کہ گلاب جامن پیزا بنا کر پیزے اور گلاب جامن دونوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلاب جامن پیزا بھارت کے کسی ریستوران نے شروع کیا ہے اور فی الحال شہر اور ریستوران کی لوکیشن سامنے نہیں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں