مسلم لیگ ن کا مریم اکرام کو اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا پیغام

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مریم اکرام کو اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا پیغام پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اکرام کی سفارش کرنے والے لیگی رہنماؤں نے ہی مریم اکرام کو دستبردرای کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کو مریم اکرام کے بیک گراؤنڈ سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن نے مریم اکرام کی حالیہ سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے نامزد کیا تھا۔

اب حقیقت سامنے آنے پر لیگی قیادت نے مریم اکرام کی سفارش کرنے والے رہنماؤں کی سرزنش کی ہے۔

مریم اکرام اپنی دستبرداری کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گی

ذرائع نے بتایا کہ مریم اکرام آئندہ ایک سے 2 روز میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنی دستبرداری سے آگاہ کریں گی۔

مسلم لیگ ن مریم اکرام کی دستبرداری سے خالی ہونے والی نشست پر کسی سینیئر لیگی خاتون کو نامزد کرے گی۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کو اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کے بعد خالی نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

ان میں سے ایک خالی نشست پر رکن اسمبلی بننے والوں میں مریم اکرام بھی شامل ہیں، جن کے حوالے سے اب تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی متحرک رکن رہی ہیں۔

دوسری جانب سے مریم اکرام کا موقف ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں پر تنقید ضرور کرتی رہی ہیں مگر کبھی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp