کراچی: بین الصوبائی ’بلیک کرولا گینگ‘ کا اہم کارندہ گرفتار

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا بین الصوبائی ’بلیک کرولا گینگ ‘ کا ایک اہم کارندہ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی کی ڈسٹرکٹ ایسٹ سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کرکے بلیک کرولا گروہ کے اہم رکن شہزاد علی کو گرفتار کیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ بلیک کرولا گروہ پاکستان بھر میں انٹرنیشنل برگر چینز میں لوٹ مار کرتا تھا، ملزم نے کراچی سے پنجاب تک برگر چین کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ بلیک کورولا گروہ صرف کراچی میں ایک درجن سے زائد وارداتیں کرچکا ہے، ملزم شہزاد علی کو لولین روڈ گارڈن ویسٹ سے گرفتار کیا، ملزم اندرون سندھ میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ومطلوب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم شہزاد پنجاب میں 35 سے زائد مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے، ملزم سمیت اس گروہ کے کارندوں کی دوران ڈکیتی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں، گرفتار ملزم سے واردات کے پیسوں سے خریدی گئی کار بھی برآمد کی ہے۔

عرفان بہادر نے مزید بتا یا کہ ملزم کے دیگر 3 ساتھی گوجرانوالہ میں بند ہیں اور ایک ساتھی راشد تا حال فرار ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم نے اندرون سندھ، حیدرآباد اور پنجاب میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟