بیرون ملک مقیم شہریوں کو لوٹنے والا وائٹ کرولا گینگ کراچی میں سرگرم

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والا پولیس وردیوں میں ملبوس ’وائٹ کرولا گینگ‘ سرگرم ہو گیا ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس آنے والے میاں بیوی کو پولیس وردیوں میں ملبوس وائٹ کرولا گینگ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لوٹ لیا، ملزمان میاں بیوی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھین کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری نے واقعہ کا مقدمہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے سپر مارکیٹ تھانے میں درج کرا لیا ہے، مقدمے کی ایف آئی آر میں شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گھر کے باہر جیسے ہی پہنچے وائٹ کرولا کار برابر میں آکر رکی جس میں پولیس وردی میں ملبوس 3 مسلح افراد سوار تھے۔

شہری کے مطابق ملزمان نے ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چیک کیے اور تلاشی کے بہانے  ان کی اہلیہ کے ہاتھ سے پرس چھین کر گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

’اہلیہ کے پرس میں 2200 سعودی ریال، 5 آسٹریلین ڈالر، 10 درہم اور 5 ہزار پاکستانی روپے تھے۔‘

سندھ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایئرپورٹ سے شہریوں کا پیچھا تھا، جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب