پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 79 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 08 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.33 روپے، اماراتی درہم 75.90 روپے، قطری ریال 76.45 روپے، کویتی دینار 907.55 روپے اور بحرینی دینار 739.55 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 184 روپے 38 پیسے، کینیڈین ڈالر 206 روپے 69 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 356 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔