عالمی برادری مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیلی رکاوٹوں کا فوری نوٹس لے، دفتر خارجہ

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں کو روکنے کے لیے آہنی رکاوٹیں کھڑی کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نمازیوں کو روکنے کے لیے یروشلم میں بالعموم اور مسجد اقصیٰ کے آس پاس خصوصاً 3 دروازوں پر آہنی رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل  مذمت اقدام ہے جس کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا  گیا ہے کہ تاریخی اور قانونی حقائق میں مزید تبدیلیاں متعارف کرانے کی غرض سے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل  کی سیاسی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں پر قابض طاقت کے حملے اور شہریوں کی ان تک رسائی کی آزادی کو سلب کرنا اور یروشلم انڈومنٹس انتظامیہ کے اختیارات کو بڑھانا، اردن کی وزارت اوقاف سے وابستہ مسجد اقصیٰ کے امور پر مسلسل حملہ ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سےمسجد اقصیٰ کے تقدس کی بے حرمتی کرنے پر بین الاقوامی قوانین اور ان سے متعلق قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟