سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبویؐ کی زیارت، روضۂ رسولؐ پر حاضری

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کے روز مدینہ منورہ آئے اور مسجد نبویؐ کی زیارت کرتے ہوئے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری بھی دی۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے جہاں انہوں نے 2 رکعت نفل ادا کیے۔

مسجد نبویؐ پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس، وزیرِ حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور مسجدِ نبوی کے آئمہ نے کیا۔

مسجد نبویؐ اور مسجد قبا کے دورے کے موقع پر مدینہ ریجن کے امیر بھی ولی عہد کے ہمراہ تھے۔

مدینہ منورہ دورے کے دوران استقبالیہ تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقامی علما اور شہریوں سے ملاقات کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح  مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp