پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانہ

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلی بیوی کی اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو عدالت نے دھر لیا اور بیوی کی درخواست پر لاہور کی فیملی کورٹ نے شوہر کو 7 ماہ قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ زونا ناصر کے شوہر محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن 6 ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر 5 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp