بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی 7 جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2،2 نشتوں کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار جان محمد بلیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چنگیز جمالی، حسنہ بانو، سردار عمر گورگیج، بلال مندوخیل، طارق مسوری بگٹی، مسلم لیگ (ن) کے اورنگزیب کھیتران، راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی، سید الحسن مندوخیل، راحیلہ حمید درانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جمعیت علما اسلام کے احمد خان خلجی، مولانا عبدالواسع، بی بی کلثوم، امان اللہ کنرانی، قاری رحمت اللہ کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدہ بابر، انوارالحق کاکڑ، جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، ڈاکٹر عطاالرحمان اورمولانا عبدالحق ہاشمی سمیت آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں ۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی جبکہ 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

اسی طرح امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی اور 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔

شیڈول کے تحت پولنگ 2 اپریل 2024 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘