سیٹلائٹ چینل ٹیلن نیوز کو نئی انتظامیہ نے خرید لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ معلطل کی گئی نشریات جلد دوبارہ آن ایئر ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ سیٹلائٹ چینل ٹیلن نیوز کچھ عرصہ قبل ہی آن ایئر ہوا تھا مگر پھر اچانک 3 روز قبل نشریات بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
چینل کی بندش پر نوخیز اختر نے کیا وضاحت کی تھی؟
اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹر پروگرامز کی ذمہ داریاں نبھانے والے گل نوخیراختر نے کچھ وضاحتیں کی تھیں کہ چینل کو کیوں بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ چیئرمین سلیم بریار خدا ترس انسان ہیں اور ہر کسی سے ان کے تعلقات ہیں، جب کسی کے خلاف خبر لگتی تھی تو لوگ ان کو شکوہ کرتے تھے جس پر انہوں نے سوچا کہ کیوں ہم ہر کسی سے ناراضی مول لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اخراجات روز بروز بڑھ رہے تھے جس کی وجہ سے بالآخر چینل کی بندش کا فیصلہ ہوا۔
دوسری جانب ٹیلن نیوز کی نئی انتظامیہ نے یہ نہیں بتایا کہ چینل کب آن ایئر ہوگا۔
اِدھر اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں چینل کی بندش کا نوٹس لے رہا ہوں۔