فیکٹ چیک: گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کی واقعی سرجری ہوئی؟

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند روز سے  بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے سبب ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک بھارتی چینل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امیتابھ بچن کوکیلا بین اسپتال میں ٹانگ کی انجیوگرافی کے لیے پہنچے تھے۔ خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے اور اداکار کے لیے صحت کی پرارتھنا کرنے لگے تھے۔

لیکن اب بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال میں داخل ہونے اور اپنی انجیوگرافی کی خبروں کی تردید کردی اور انہیں ’جعلی خبر‘ قرار دے دیا۔

فیکٹ چیک

انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کے بعد اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے دوران ایک صحافی نے امیتابھ بچن کو روک کر ان کی صحت کے بارے میں سوال کیا، جس پر امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں، بعد میں صحافی کو پہچانتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’فیک نیوز‘ اور پھر مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

جیسے ہی امیتابھ کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ان کے مداحوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ سمرن نامی صارف نے لکھا کہ امیتابھ بچن صبح اسپتال میں داخل تھے لیکن اب وہ بھرپور توانائی کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ ’فیک نیوز‘ کس نے پھیلائی ہے؟

 

ایک صارف نے امیتابھ بچن کی ویڈیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بگ بی کو واپس اسی طرح دیکھ کر اچھا لگا۔

 واضح رہے کہ امیتابھ نے اپنے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں شرکت کی تھی جہاں وہ ماجھی ممبئی اور کوکلتہ ٹائیگرز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہو رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟