پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل: شاداب خان اور محمد رضوان کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں پہنچنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے آج ہونے والے فائنل میچ سے قبل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔ ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 2018 کے بعد پہلی بار فائنل کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان آج رات 9 بجے کھیلے جانے والے فائنل میچ سے قبل ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے لیے کراچی کے کسٹم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بس کے اندر بھی فوٹو شوٹ کروایا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل چوتھا فائنل کھیل رہے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی بہت خوش ہے، لیکن میرے لیے یہ کھیل بالکل افتتاحی میچ جیسا ہے۔ شاداب خان بھی 6 سال بعد فائنل کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی رہی ہے اور ہم ایک فیملی کی طرح رہے اور کھیل رہے ہیں۔

دونوں کپتانوں نے اپنے مداحوں سے آج ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرنے کرنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے کوالیفائر ون میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر اور فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

جب کہ دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم اور حیدر علی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 یہ میں ملتان سلطانز کا مسلسل چوتھا فائنل ہے۔ وہ 2021 کی فاتح ہے جبکہ آخری 2 فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست ہوئی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ملتان سلطانز کو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ ان کی بولنگ لائن محمد علی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پر مشتمل ہے۔ اسامہ میر پی ایس ایل سیزن 9 میں سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے والے بولر ہیں، محمد رضوان بیٹنگ میں 382 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس الیکس ہیلز، کولن منرو، مارٹن گپٹل اور شاداب خان موجودہیں، عماد اور محمد علی نے زلمی کے خلاف جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یونائیٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔ یونائیٹڈ کی بولنگ میں نسیم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp