وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حصول انصاف کا نظام دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے چیف کورٹ بار میں ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ ہماری عدلیہ اور وکلا کا کردار دیگر صوبوں سے زیادہ قابل تحسین ہے۔ حکومت گلگت بلتستان وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
حاجی گلبر نے کہاکہ وکلا کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وزیر قانون، سیکریٹری قانون اور وکلا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں وکلا کے قابل عمل مطالبات کو حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وکلا اور ججز کا پیشہ انتہائی اہم ہے کیونکہ عوام کو انصاف کی فراہمی عبادت ہے۔