’شکریہ پاک فوج‘، گلگت بلتستان کے ننھے وی لاگر کی خواہش پوری

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر کی خواہش، پاک فوج نے پوری کردی۔ کم عمر بچے کے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر مکمل ہوگیا، پاک فوج نے ویلاگنگ سے متعلق جدید آلات مہیا کردیے۔

پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی فلاح اور بھلائی کو اولین ترجیح دی ہے، سوشل میڈیا پر محمد شیراز نامی کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے کم عمر بچے کی خواہش پوری کردی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد شیراز کا سوشل میڈیا پر ویلاگنگ کا خواب پاک فوج کی بدولت حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ اب کم عمر شیراز جدید آلات کی بدولت وی لاگنگ کرسکے گا۔

کچھ روز قبل محمد شیراز کی انٹرنیٹ کے خراب ہونے اور دیگر مسائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا پاک فوج نے فوراً نوٹس لیا اور اسکے آبائی گھر پہنچ گئی۔

پاک فوج نے بچے کے گھر پہنچ کر اسکی حوصلہ افزائی کی اور ویلاگنگ سے متعلق جدید آلات مہیا کیے۔ بچے کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا۔

واضح رہے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ وی لاگر محمد شیراز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، کچھ روز قبل محمد شیراز نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی جس میں وہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا گلہ کررہے تھے، تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کی جانب سے ان کو جدید وی لاگنگ آلات اور انٹرنیٹ ڈیوائس تحفہ میں دی گئی، جس پر محمد شیراز خوشی سے نہال ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم