پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے مریم نواز پر اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام دُہرا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا تھا جہاں مریم نواز کے خلاف ثبوت جمع کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ کچھ روز قبل شیرافضل مروت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس کے لیے رقم کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔
میں نے شیرانی گروپ یا ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی بات کی تھی، شیر افضل
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مزید کہاکہ میں نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دیا تھا۔ میں نے شیرانی گروپ یا ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی بات کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے اس میں اختلاف رائے بھی ہوتا ہے۔
میرے خلاف مہم میں اپنے مہربانوں کا بھی کردار ہے
شیر افضل مروت نے کہاکہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس میں اپنے مہربانوں کا بھی کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ سب وکلا ایک ساتھ ملاقات کرتے ہیں، ان کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ کس کو کیا ذمہ داری دیتے ہیں۔