ایپل آئی فونز اور جیمنی اے آئی میں اشتراک کی خبریں، الفابیٹ کے حصص میں 7 فیصد اضافہ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسمارٹ فونز بانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ اور گوگل کے مصنوعی ذہانت کے ٹول ’جیمنی اے آئی‘ کے درمیان اشتراک کی خبروں کے بعد پیر کی صبح الفابیٹ کے حصص میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

جیمنی گوگل کے جنریٹو مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا مجموعہ ہے ، جس میں چیٹ بوٹس سے لے کر کوڈنگ اسسٹنٹتک شامل ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون بنانے والی کمپنی کو لائسنس دینے اور آئی فون میں اپنے جیمنی اے آئی انجن کی انسٹالیشن کے لیے الفابیٹ کی ملکیت والی گوگل کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

بلومبرگ نے اس اشتراک سے واقف افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیکنالوجی کمپنیاں جیمنی کے ساتھ اس سال کے آخر میں آئی فون سافٹ ویئر میں جاری کیے جانے والے کچھ نئے فیچرز کو متعارف کرانے کے لیے بات چیت میں مصروف عمل ہیں۔

ایپل کی اگلی بڑی آئی فون اپ ڈیٹ ’آئی او ایس 18 ‘عالمی ڈویلپرز کانفرنس کے دوران متوقع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی کانفرنس کے دوران کمپنی مصنوعی ذہانت کے اپنے منصوبوں کے بارے میں کھل کر سکتی ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ٹم کک نے فروری میں کمپنی کے سالانہ شیئر ہولڈر اجلاس کے دوران کہا تھا کہ کمپنی مصنوعی ذہانت میں ’نمایاں سرمایہ کاری‘ کر رہی ہے۔

ٹم کک نے مزید کہاکہ اس سال کے آخر میں، میں صارفین کے ساتھ ان طریقوں کا اشتراک کرنے کا منتظر ہوں جن سے ہم جنریٹیو مصنوعی ذہانت میں نئی جہتیں قائم کریں گے۔

بلومبرگ کے مطابق کمپنی نے حال ہی میں اوپن اے آئی کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے اور اس کے ماڈل کو استعمال کرنے پر غور کیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے مصنوعی ذہانت کے معاہدے کی شرائط یا برانڈنگ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس بات کو حتمی شکل دی ہے کہ اس پر کس طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔

سی این بی سی کے مطابق ایپل نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جب کہ الفابیٹ نے فوری طور پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟