چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر کوچز کے نام فائنل کر لیں گے، ملکی ہو یا غیرملکی جو بہتر ہو گا وہی کوچ آئے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امید چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ ہم 4 ماہ میں 9 ہزار میچ کرائیں گے، ٹیم کی ہار جیت کوئی مسئلہ نہیں ہوتی مگر محنت نظر آنی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہاکہ ٹیم اگر ہارتی بھی ہے تو عزت سے ہارے، یہ نہیں ہو سکتا کہ پوری ٹیم ہی گر جائے۔
انہوں نے کہاکہ کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، ہم نے سلیکشن کمیٹی کو مضبوط بنانا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ میں جے شاہ سے ملاقات ہوئی، مگر سب باتیں سامنے نہیں لائی جا سکتیں۔
واضح رہے کہ محسن نقوی کو قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ اس وقت وفاقی وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پی سی بی بھی ہیں۔
محسن نقوی کو جب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کیا گیا وہ نگراں وزیراعلیٰ کی سیٹ پر براجمان تھے۔