کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کے روز علی الصبح بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 کوئٹہ، نوشگی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک،ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp