کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2 اعشاریہ 3 تھی

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزہ پیما مرکز کے بیان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

کراچی کے علاقوں گڈاپ اور کاٹھور کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیرکے قریب شام 5 بج کر 52 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp