رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کی طرف سے مرتب کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت تک ملک میں 84427گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 84840 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.1 فیصد کمی

فروری 2024 میں ملک میں7130 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ملک میں 7755 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بجلی کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

جاری مالی سال میں بجلی کی اب تک کل پیداوار

جنوری میں ملک میں 8314 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو فروری میں کم ہو کر 7130 گیگاواٹ آورزہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پن بجلی سے 26950، نیوکلیئر 14684، آر ایل این جی 14755، کوئلہ 10593، گیس 7394، درآمدی کوئلہ 3982، ہوا 2489، شمسی 564،ہائی اسپیڈڈیزل108 اور فرنس آئل سے 2103 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار میں پن بجلی کاحصہ 31.9فیصد، نیوکلیئر 17.4فیصد، آر ایل این جی 17.5 فیصد، کوئلہ 12.5فیصد، گیس 8.8فیصد، درآمدی کوئلہ 4.7فیصد،ہوا 2.9فیصد، شمسی 0.7 فیصد اور فرنس آئل 2.5فیصدبجلی حاصل ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp