صدر مملکت اور یاسمین راشد کی آڈیو لیک مریم نواز کی پروڈکشن ہے، شبلی فراز

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے صدر مملکت عارف علوی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی زمان پارک کی صورتحال پر ہونے والی گفتگو پر مبنی آڈیو لیک کو مریم نواز کی پروڈکشن قرار دے دیا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کا مشاہدہ رہا ہے کہ اس طرح کی آڈیوز اور ویڈیوز پاکستان مسلم لیگ ن اور مریم نواز  کی جانب سے کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ محاصرہ کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدر مملکت سے فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں انھوں نے کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت سے گزارش کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سمجھائیں کہ وہ (ضد) چھوڑ دیں باقی کل دیکھ لیا جائے گا بصورت دیگر پولیس اہلکار اور پارٹی کارکنان کی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ یاسمین راشد کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ عمران خان گرفتاری دے دیں اگلے روز عدالت سے رابطہ کرلیا جائے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وہ عارف علوی کا نہیں بلکہ صدر مملکت کا آفس تھا اور وہ فیڈریشن کے ایک نمائندہ اور آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر ہیں لہٰذا ان کے دفتر سے اس طرح آڈیوز نکالنا شرمناک ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس کلچر کا آغاز مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی سربراہی میں کیا۔

منگل کو ہونے والے عمران خان کی رہائشگاہ کے پولیس محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرد و خواتین کارکنوں پر ہو رہا تھا اس نے مقبوضہ کشمیر کے مناظر کی یاد دلادی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک کو عدالتیں ہی بچا سکتی ہیں اور عوام کی امیدیں انہی سے وابستہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا