نواز شریف نے کس حیثیت سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی؟ یاسمین راشد جیل سے بول پڑیں

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے۔

جیل سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہاکہ مریم نواز اپنی کہی بات کہ ہم حکمران خاندان ہیں، کو سچ ثابت کر رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز نے اپنے والد سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کس حیثیت میں کروائی۔

یاسمین راشد نے کہاکہ مریم نواز یہ بتانا چاہتی تھیں کہ وہ اور ان کا خاندان آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پنجاب سے ایک آئینی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا کر صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں افراتفری، بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال ہے، عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے اور وہ اس وقت جیل میں قید ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا اور وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل