ترکیہ کی پنجاب میں ہاؤسنگ اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ اور پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے آج ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روز افزوں  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ، سیاحت، صحت، تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔ اس موقع پر ترک سفیر نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں