سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے اس سال بھی بھارت کو پچھاڑ دیا

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کا ادارہ 2013 سے ہر سال 20مارچ کو دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خوشی کا دن مناتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کسی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال ’ورلڈ ہیپی نس رپورٹ‘ یعنی خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی 143 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فن لینڈ مسلسل ساتویں بار دنیا کے سب سے خوش ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

گیلپ ورلڈ پول کے اعداد و شمار پر مبنی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ کے مطابق سرفہرست 10 خوش ترین ممالک مندرجہ ذیل ہیں:

 فن لینڈ
ڈنمارک
آئس لینڈ
سویڈن
اسرائیل
نیدرلینڈز
ناروے
لکسمبرگ
سوئٹزرلینڈ
آسٹریلیا

رپورٹ میں دنیا بھر میں خوشی کی کا تجزیہ کرنے کے لیے 6 اہم عوامل کو بنیاد بنایا گیا، ان میں سماجی مدد، آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو پھر مات دے دی

رپورٹ کے مطابق خوشی کے انڈیکس میں پاکستان 108 اور بھارت 126 نمبر پر ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم بھارتی قوم کی نسبت زیادہ خوش باش قوم ہے۔ گزشتہ برس پاکستان اس فہرست میں 103 نمبر پر تھا جبکہ بھارت 136ویں نمبر پر تھا۔

سب سے زیادہ ناخوش اقوام

رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ ناخوش ممالک میں اس برس بھی افغانستان پہلے اور لبنان دوسرے نمبر ہے۔ دنیا کے 10 ناخوش ترین ممالک مندرجہ ذیل ہیں:

افغانستان
لبنان
لیسوتھو
سیرا لیون
عوامی جمہوریہ کانگو
زمبابوے
بوٹسوانا
ملاوی
ایسواٹینی
زیمبیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی سینئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں