کن نامور فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں کو قومی اعزازات سے نوازا گیا؟

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم پاکستان کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور اداکاروں، فنکاروں اور موسیقاروں کو ایوارڈز اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں سجل علی، عدنان صدیقی، ٹی وی میزبان جگن کاظم، گلوکار راحت فتح علی خان اور فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کو اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔

سول ایوارڈز اور اعزازات کی تقسیم کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے موسیقار راحت فتح علی خان کو میوزک انڈسٹری میں ان کی زبردست خدمات پر پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’ ہلال امتیاز‘ سے نوازا۔

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا جس کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سجل علی کو اداکاری کے شعبے میں ان کی شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔

اسی طرح ٹی وی میزبان جگن کاظم کو اپنے میزبانی (ہوسٹ) کیریئر کو ایک دہائی تک جاری رکھنے پر ‘تمغہ امتیاز’ سے نوازا گیا۔

اسی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بشمول اداکار عدنان صدیقی اور قادر بخش کو ادا کاری کے شعبے میں ان کی قابل ذکر خدمات پر صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp