کراچی: بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیصل نور نے بتایا ہے کہ ملزمان نوجوان (جو مارا گیا) کے برابر والی دکان سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔

فیصل نور نے مزید بتایا کہ جونہی عبدالرحمان نے ملزمان کا پیچھا کیا تو انہوں نے فائر کھول دیا۔

انہوں نے کہاکہ قتل ہونے والے عبدالرحمان کا تعلق لیاری سے ہے جس کی عمر 24 سال بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی نے کہاکہ ظالموں نے ہم سے ہمارا بھائی چھین لیا ہے، جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا تدفین نہیں کریں گے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp