ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کاکول میں ٹریننگ سیشن، قومی کرکٹرز وہاں کیا کچھ کریں گے؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی سطح کے 29 کرکٹرز 14 روزہ فٹنس کیمپ میں شامل ہوں گے، جس کا آغاز 26 مارچ سے ایبٹ آباد میں واقع ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق 29 کھلاڑی کاکول، ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ سے گزریں گے، جسے حکمت عملی کے مطابق پاک آرمی کے تعاون سے آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فٹںس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ہوم سیریز، اور آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف T20I سیریز سمیت آئندہ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنا ہے، جو مشترکہ طور پر امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فٹنس کیمپ ٹیم کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے، کیمپ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کھلاڑی ممکنہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

’تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع تربیتی نظام سے گزریں گے جو ان کے فٹنس لیول، چستی، قیادت اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘

یہ فٹنس کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، جس میں شرکت کے لیے 29 کھلاڑیوں کو آج ہی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کاکول میں ہونیوالے اس فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا