عمران خان دور میں بھارت سے تجارت بحالی کا فیصلہ کس نے کیا تھا؟ عاطف خان نے حقیقت بیان کردی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کرکے ہم نے کیا حاصل کر لینا ہے، اور بہت سے ممالک ہیں جن سے تجارت کی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں جب بھارت سے تجارت بحالی کا فیصلہ ہوا تو وزیراعظم کو اس کی تفصیل معلوم نہیں تھی، جب علم ہوا تو فیصلہ واپس لے لیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت میں پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر الیکشن لڑا جاتا ہے اور بی جے پی کو ووٹ بھی اسی بنیاد پر ملتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستانی تاجر بھارت سے تجارت کی بحالی چاہتے ہیں، ہم اس کا جائزہ لیں گے۔

وزیر خارجہ کے بیان کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ بھارت سے تجارت بحالی کی کوئی پالیسی زیر غور بھی ہے یا نہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد آر پار تجارت معطل ہو گئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp